حیدرآباد۔17اکتوبر(اعتماد نیوز)سابق وزیر اعلی تمل ناڈو جیہ للیتا کو اآج
سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور کر دی گئی۔ چنانچہ انکو مشروط طور پر
تمل ناڈو میں امن وامان کی برقراری کے ساتھ ساتھ ثوبت و شواہد میں
رد و بدل
نہ کرنے کی شرط پر ضمانت منظور کی گئی۔ انکی ضمانت کی منظوری کی خبر کے
ساتھ ہی تمل ناڈو میں انکی جماعت اے آئی ڈی ایم کے کارکنوں نے جشن منانا
شروع کیا۔ اس کیس کے دیگر تین ملزمین کو بھی ضمانت منظور کر دی گئی۔